ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر ٹی ای کے تحت41؍ طلباء کی بھرتی کیلئے منظوری اسکول میں صرف 21

آر ٹی ای کے تحت41؍ طلباء کی بھرتی کیلئے منظوری اسکول میں صرف 21

Sat, 19 May 2018 11:23:59    S.O. News Service

بنگلورو۔18؍مئی(ایس او نیوز) راجاجی نگر کی ایک نجی اسکول نے آرٹی ای کوٹہ کے تحت مبینہ طور پر صرف21؍ بچوں کو داخلے کی منظوری دی ہے جبکہ داخلہ کے لئے 41؍ بچوں کے والدین کو اطلاع دی گئی تھی۔ مایوس ماں باپ نے اس کی شکایت محکمہ تعلیم سے کی ہے۔ داخلہ کی آخری تاریخ 5؍ مئی مقرر کی گئی تھی ۔ اس سلسلہ میں کے ایل ای اسکول نے بتایا کہ محکمہ تعلیمات کے سافٹ ویر میں خرابی ہونے کے سبب اسکول نے ریزروکوٹہ کے تحت صرف 21؍ بچوں کو داخلہ دیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ بہت سارے والدین نے اسکول کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔ اس مسئلہ کو اب آر ٹی ای ٹاسک فورس نے اپنے ہاتھ لیا ہے جبکہ ان 20؍ بچوں کا داخلے مشکل میں نظرآرہے ہیں۔ 26؍ اپریل کو بچوں کے 41؍بچوں کے والدین پہلی جماعت کے لئے داخلہ کے لئے دستاویزات اسکول کو پیش کئے تھے۔ اسکول سے انہیں بتایا گیا کہ ا س کے بارے میں ان کو فون پر اطلاع دی جائے گی۔ اس کے بعد ان 41؍والدین کومسیج آیا تھا۔ داخلہ کے لئے انتظار کررہے والدین میں سے ایک نے بتایا کہ جب اسکول میں صرف 21؍ سیٹیں ہیں تو41؍ بچوں کے والدین کو مسیج بھیجنے کی کیا ضرورت تھی۔ ان کو صرف 21؍ بچوں کے ماں باپ کو ہی مسیج کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان کو سیٹ الاٹمنٹ مسیج 10؍ دن پہلے دیا گیا تھا جس کیلئے تمام دستاویزات اسکول کو پیش کئے جاچکے ہیں۔ ایک اور انتظار کررہے والدین نے بتایا کہ ان کو 13؍ اپریل کو سیٹ الاٹمنٹ کا مسیج آیا تھا اس کے فوراً بعد ضروری دستاویزات کو اسکول میں پیش کیا جاچکا ہے۔ ان کواسکول سے بتایاگیا کہ ان کے بچے کیلئے سیٹ ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ان کو معلوم ہوا کہ اسکو ل نے 2؍ لسٹ جاری کی ہے۔ پہلی لسٹ کے بچوں کے داخلوں کو منظوری مل گئی ہے۔ دوسری لسٹ کے بچوں کو بتایا گیا کہ وہ دوسری اسکولوں میں داخلہ کرالیں۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ یہ اسکول ان کے گھر کے بہت قریب ہے۔ ان کے بچے کے داخلہ کے لئے وہ دوسرے اسکولوں سے رجوع نہیں ہوئے جہاں پڑھائی 25؍ مئی سے شروع ہونے والی ہے۔ محکمہ تعلیمات نے ان کو اور تھوڑا انتظار کرنے کو کہا ہے۔ آر ٹی ای ٹاسک فورس جو ایک غیر سرکاری رضاکار ادارہ ہے اس نے اس مسئلہ کو کرناٹک اسٹیٹ کمیشن برائے حفاظت اطفال کے حوالے کیا ہے۔ اس اسکول میں حکومت نے پرائمری سیکشن کے بچوں کو بھی سیٹ الاٹ کیا تھا۔ جن کے داخلوں کو اسکول نے بتایا تھا کہ اسکول میں داخلے بند ہوچکے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائرکٹر آف پبلک انسٹرکشن (ڈی ڈی پی آئی) نے بتایا کہ بلاک ایجوکیشن افسر(بی ای او) کوتحقیق کیلئے اسکول بھیجاگیا ہے۔ بی ای او نے بتایا کہ تاہم ان کو اس مسئلہ سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور اس مسئلہ کمشنر آفس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔


Share: